سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں کئی وزارتی ملازمین گرفتار

0
106

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اوورائٹ اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہا) نے کہا ہے کہ ملازمین کو بدعنوانی ، فراڈ ، رشوت ، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں کئی وزارتی ملازمین گرفتار

سعودی عرب کے حکام نے انسداد بدعنوانی مہم کے تحت متعدد وزارتوں کے کم از کم 241 ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔

نزاہا نے بتایا کہ ملزمان میں وزارت داخلہ ، صحت ، بلدیات اور دیہی امور ، رہائش ، تعلیم ، انسانی وسائل اور سماجی ترقی ، کسٹم اور پوسٹل سروس کے ملازمین شامل ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 757 افراد کے مبینہ کردار کی تحقیقات کے بعد ملزمان شہری اور غیر ملکی دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ عدالتوں کے حوالے کیے جانے سے قبل قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

جنوری میں الجزیرہ نے اطلاع دی تھی کہ ملک سے 3.1 بلین ڈالر کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کے بعد 32 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نزاہا کے مطابق سعودی سنٹرل بینک میں ملازمین مبینہ طور پر غیر ملکی ذرائع سے رقم قبول کرنے اور اس رقم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کے لئے کاروباری افراد کے ایک منظم گروپ سے رشوت لے رہے تھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے متعدد باڈیز کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here