ہوائی جہا کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ

0
109

نئی دہلی، یکم مئی : ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں آج سے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں یکم مئی سے طیارہ ایندھن کی قیمت 61،690.28 روپے فی کلو لیٹر کردی گئی ہے۔ یہ اپریل میں 57،805.28 روپے فی کلو لیٹر تھا۔ اس طرح اس کی قیمت میں 3،885 روپے یعنی 6.72 فیصد اضافہ ہواہے۔

اسی طرح ممبئی میں طیارہ ایندھن 3912.75 روپے یعنی سات فیصد مہنگا ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز سے اس کی قیمت 59،822.90 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اپریل میں اس کی قیمت 55،910.15 روپے فی کلو لیٹر تھی۔

کولکاتہ میں 6.30 فیصد اور چنئی میں 6.84 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ کولکاتہ میں اب اس کی قیمت 66،245.74 روپے اور چنئی میں 63،095.36 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔
طیارہ ایندھن کی قیمتوں کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here