شدید سڑک حادثہ میں متھرا میں سات افرادجاں بحق

0
183

متھرا 24 فروری : اترپردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹینکر کی زد میں آنے سے کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے چھ لوگوں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی رات تقریباً بارہ بجے مائلسٹون 68 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ورنداون سے درشن کرکے ہریانہ کے ضلع جند میں واقع اپنے گھر واپس جارہے ایک کنبہ کی کار ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لائن میں آئے ایک ٹینکر سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں ساتوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مہلوکین ضلع جند کے گڑھ سفیدو کے باشدے تھے۔ ڈیزل سے بھرا ٹینکر نوئیڈا سے آگرہ کی جانب جارہا تھا جبکہ کار آگرہ سے نوئیڈا جارہی تھی۔ اسی دوران ٹینکر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب آگیا اور مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار سے ٹکر اگیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں منوج (45) ، بیوی ببیتا (40) ، بیٹا ابھے (18) اور ہیمنت (16) کے علاوہ میتھلیش متل کا بیٹا کنو (10) ، بیٹی ہماندری (14) اور راکیش (39) شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here