تلنگانہ اور اے پی میں علحدہ علحدہ سڑک حادثات۔9افراد ہلاک،کئی زخمی

0
139

حیدرآباد:  نئے سال کے دوسرے ہی دن دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 9افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔مشرقی گوداوری ضلع کے راوالاپالیم منڈل کے گوپال پورم کی قومی شاہراہ پر لاری نے بائیک کو ٹکر دے دی۔یہ لاری کڑپہ ضلع سے ٹماٹر کے لوڈ کے ساتھ کاکناڈا جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری بائیک سے ٹکرا گئی۔صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت گوپال پورم کے رہنے والے 21سالہ ستیش،20سالہ چنٹی اور کوتہ پیٹ منڈل کے سریندر کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔دوسراحادثہ ضلع وجیانگرم میں پیش آیا۔ضلع کے ستیانگرمنڈل کے لچیاپیٹ کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں لاری نے آٹو کو ٹکر دیدی۔اس حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔کھمم ضلع میں پیش آئے تیسرے حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ضلع کے کامے پلی منڈل کے قریب یہ نوجوان جارہے تھے کہ گاڑی کا توازن کھودینے کے نتیجہ میں یہ بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں یہ دونوں شدیدزخمی ہوگئے۔ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ان نوجوانوں کی شناخت 24سالہ وینکٹیش اور 23سالہ سائی کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع کے پنڈت پورم کے رہنے والے ہیں۔چوتھا حادثہ پرکاشم ضلع میں پیش آیا جہاں ٹہری ہوئی لاری کو آٹو نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بیستاواری پیٹ منڈل کے موکشاگنڈم علاقہ میں پیش آیا۔حادثہ میں دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 6افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here