سینسیکس ایک بار پھر 50 ہزارسے پار- Sensex once again crosses 50,000

0
145

Sensex once again crosses 50,000

ممبئی:  گھریلو سطح پر بھاری منافع وصولی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آئی گراوٹ کے بعد منگل کے روز ہوئی خرید کے دم پر سینسیکس 430 پوائنٹس اچھل کر اور ایک بار پھر 50 ہزار پوائنٹس کو عبور کر گیا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں 155 پوائنٹس کی تیزی رہی اور وہ 14831.50 پر پوائنٹس پر آگیا ۔

 

بی ایس ای کا سینسیکس آج 250.53 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49،994.85 پوائنٹس پر کھلا اور 50،327.31 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ۔ فی الوقت سینسیکس 49،993.41 پوائنٹس پر کاروبارکر رہا ہے۔

نفٹی 106.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14،782.25 پوائنٹس پر کھلا اور 14،854.50 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ اس وقت نفٹی 14،712.55 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here