ممبئی: ممبئی میں رہایش پزیر سینئر اردو صحافی شمشاد احمد انتقال کر گئے ۔
شمشاد احمد (47) نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز ممبئی سے شائع ہونے والے اردو اخبار روزنامہ ہندوستان سے کیا تھا بعد میں انہوں نے مختلف اخبارات میں اپنی خدمات انجام دیں۔
گزشتہ دس برسوں سے زائد عرصے سے وہ روزنامہ راشٹریہ سہارا ممبئی سے وابستہ تھے اور یہ ہی انکی آخری نوکری ثابت ہوئی۔
شمشاد احمد کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے ااور الہاس نگر کے میکسی لائف اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز انہوں نے آخری سانس لی۔ علاج کےدوران انہیں دو ہارٹ اٹیک بھی آئے تھے۔ کورونا پازیٹیو ہونے کے سبب بدلا پور کے پل گاؤں میں واقع مسلم قبرستان میں محدود افراد کی موجودگی میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔
مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ سمیت تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
سینئر اردو صحافی شمشاد احمد کا انتقال- Senior Urdu journalist Shamshad Ahmed passes away
Also read