سینئر کانگریسی لیڈراور سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ کا انتقال

0
100

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سردار بوٹا سنگھ کا ہفتہ کے روز یہاں انتقال ہوگیا۔
وہ 86 سال کے تھے ۔ ان کی فیملی میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
سردار بوٹا سنگھ 21 مارچ 1934 کو پنجاب کے ضلع جالندھر کے گاؤں مصطفیٰ پور میں پیدا ہوئے ، بوٹا سنگھ سیاست میں آنے سے پہلے صحافت سے وابستہ تھے۔ انہوں نے پہلا الیکشن اکالی دل سے جیتا تھا ، بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔
آنجہانی بوٹا سنگھ نے آٹھ بار لوک سبھا کا انتخاب جیتاتھا ۔ مرکزی وزیر کی حیثیت سے انہوں نے داخلہ ، زراعت ، ریلوے اور مواصلات اور دیگر اہم وزارتوں کے ساتھ بہار کے گورنر کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور حکومت میں قومی درج فہرست ذات و قبائل کمیشن کے چیئرمین (2007 سے 2010 ) بھی رہے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here