سلامتی دستوں کو نئے محاذ وں پر لڑنے کے لئے تیار کرنا ہوگا: راہل گاندھی- Security forces must be prepared to fight on new fronts: Rahul Gandhi

0
39
Security forces must be prepared to fight on new fronts: Rahul Gandhi

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سلامتی دستوں نئے محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ انہيں جس روایتی محاذ پر لڑنے کے لیے تیار کیا گیا تھا اس سوچ کو تبدیل کرکے مروجہ نظام کے بجائے بلا سرحد جنگ کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “ہندوستانی سلامتی دستوں کو 2.5 محاذ کی جنگ لڑنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا ، اور اب یہ پرانا پڑ چکا ہے۔ ہمیں اب بلا سرحدکی جنگ کے لئے تیاری کرنی چاہئے۔ یہاں یہ روایت اور وراثت کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے سوچنے کے طریقے کو بدلنے اور بحیثیت قوم کام کرنے کے تناظر میں ہے۔

کانگریسی لیڈر کے 2.5 محاذ کا مطلب ہے کہ ہماری سکیورٹی فورس کو چین اور پاکستان کی سرحد پر جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے محاذ پر لڑنے کے لئے تیار کیا گيا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صورتحال بدل گئی ہے اور انہیں نئے ​​قسم کے جنگی محاذ وں پر لڑنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

پارٹی کی میڈیاسیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی بجٹ میں فوجیوں کے بھتے میں کٹوتی کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ووٹ بٹورنے کے لیے فوج کے بھتے کاٹنے کے بعد اب دفاعی بجٹ میں تخفیف شرم کی بات ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here