شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل میں بحث

0
101

اقوام متحدہ،27 مارچ : متعدد مغربی ممالک 30 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل میں بحث

سلامتی کونسل کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ درخواست یوروپی یونین کے سبھی ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کے ممبر ملک فرانس کے ذریعہ کی گئی ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کے روز دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

دوسرے روز بھی مستحکم رہیں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں
نئی دہلی ، 27 مارچ : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 90.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.10 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔

خیال رہے 25 مارچ کو پٹرول 21 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بھی ہفتے کے آخر میں تقریبا مستحکم رہیں ۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل سے اوپررہا۔

یہ بھی پڑھیں

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو امریکا نے خطرہ قرار دیا

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر جاپان نے طلب کیا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here