اسکاٹ لینڈ: 11 ایکڑ پر مبنی جزیرہ برائے فروخت

0
103

ایک نیلام گھر نے اعلان کیا کہ اسکاٹش ہائی لینڈز میں پورے 11 ایکڑ جزیرے پر 111،700 ڈالر کی ابتدائی بولی لگائی جارہی ہے۔

اسکاٹ لینڈ: 11 ایکڑ پر مبنی جزیرہ برائے فروخت

فیوچر پراپرٹیز نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع ڈیئر جزیرہ ایک ایسی جگہ ہے جس کو خریدنے والا خوشقسمت ہوگا کیونکہ اس میں لطف اندوزی کے کئی مقامات و مواقع ہیں۔

راپرٹی منیجر اسٹیفن میک کلوسکی نے کہا کہ یہ جزیرہ گذشتہ 500 سالوں سے ایک ہی خاندان کی ملکیت میں ہونے کے بعد پہلی بار فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ اس کے قریب ہی دوسرا جزیرہ ایلین شونا ، برطانوی تاجر رچرڈ برانسن کی بہن وینیسا برانسن کی ملکیت ہے۔

کلوسکی نے بتایا کہ یہ جزیرہ 500 سالوں سے اب تک غیرآباد ہے۔ یہ کسی بھی فیملی کیلئے بہترین موقع ہے تاہم میک کلوسکی نے بتایا کہ نئے مالکان کو اس جزیرے پر کچھ بھی تعمیر کرنے کی کوشش سے پہلے سکاٹش حکومت سے منصوبہ بندی کی متعلقہ اجازتیں حاصل کرنی ہوں گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ 26 مارچ کو آن لائن نیلامی میں ڈیئر آئی لینڈ 209،000 سے 279،00 ڈالر میں فروخت ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here