سندھیا کی راج ناتھ سنگھ اور شاہ سے ملاقات

0
129

نئی دہلی، 12 مارچ (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے جیوتی رادتیہ سندھیا نے جمعرات کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔


مسٹر سندھیا نے 10 مارچ کو کانگریس سے استعفی دے دیا تھا اور بدھ کو وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ بی جے پی نے مسٹر سندھیا کو مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا سیٹ کے لئے امیدوار بھی بنایا ہے ۔


پہلے مسٹر سندھیا وزیر دفاع سے ملاقات کرنے گئے ۔ مسٹر سندھیا کی ملاقات کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا‘‘مسٹر جیوتی رادتیہ سندھیا سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان کو بی جے پی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ مسٹر سندھیا کے بی جے پی میں آنے سے پارٹی اور مضبوط ہوگی۔

ان کے تمام کوششوں کے لئے میں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ’’۔وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد مسٹر سندھیا نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مسٹر سندھیا نے آج ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے لکھا‘‘میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ بی جے پی میں ان کے آنے سے پارٹی مدھیہ پردیش میں اور مضبوط اور ریاست کی اور بہتر طریقے سے خدمت کرنے کے قابل ہو گی۔مسٹر سندھیا کا آج شام بھوپال جانے کا پروگرام ہے ۔ وہ شاید کل راجیہ سبھا کے لئے اپناکاغذات نامزدگی داخل کریں گے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here