تمل ناڈو میں اسکول،آنگن واڑی مرکز’جل سے نل‘ منصوبے سے جڑے

0
107

نئی دہلی:  حکومت نے کہا ہے کہ جل جیون مشن کے تحت تمل ناڈو میں سبھی اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو ’نل سے جل‘ منصوبے سے جوڑدیا گیا ہے۔
جل شکتی کی وزارت کے ذرائع نے ہفتے کو بتایا کہ پچھلے سال گاندھی جینتی پر جل جیون مشن کے تحت 100 دنوں کی خصوصی مہم شروع کی گئی۔ جس کے تحت اب تک تمل ناڈو کے سبھی اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں میں نل سے جل پہنچانے کا کام پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور ان پر توجہ دینا ضروری ہے ،اس لئے اس کام کو مہم کے تحت پورا کرنے کا قدم اٹھایا گیا اور 100 دنوں کی مہم میں تمل ناڈو کا کوئی اسکول اور آنگن واڑی مرکز نہیں ہے جسے اس مہم سے نہیں جوڑا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ مہم کے تحت پنجاب میں بھی سبھی اسکولوں یں پینے کے لائق پانی کی سپلائی یقینی کردی گئی ہے۔ کئی ریاستی اور مرکزکے زیر انتظام علاقے اس سمت میں مسلسل اور تیزی سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہریانہ کا کروکشیتر ملک کا 27واں ضلع بن گیا ہے جہاں دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل سے پانی کی سپلائی کرائی جارہی ہے۔ ضلع میں اب کوئی بھی گھر نہیں ہے جسے نل سے جل منصوبے سے نہیں جوڑا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی 15 اگست 2019 کو لال قلعہ سے ہر گھر کو نل سے جل دینے کے اعلان کے بعد گوا ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اس یوجنا سے 100 فیصد گھروں کو جوڑا گیا ہے۔یوجنا کے تحت 2024 تک ملک کے دیہی علاقے کے سبھی گھروں کو اس یوجنا سے جوڑنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here