پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیل 22 فروری سے- School hours changed in Punjab from February 22

0
99

School hours changed in Punjab from February 22

چندی گڑ: پنجاب کے سرکاری امداد یافتہ اور پرائیوٹ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
والدین نے دوبارہ اسکول کھولنے کے سرکار کے فیصلے کی حمایت کی ۔ یہ سالانہ امتحانات سے پہلے یہ فائنل ریوزن کا وقت ہے اور ا س لئے والدین اور اساتذہ کی جانب سے مسلسل کئے جارہے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے محکمہ نے اسکول کے اوقات کار میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اب تک مختلف ذرائع سے آن لائن پڑھائی کرائی جارہی تھی اور کووڈ وبا کی وجہ سے اساتذہ اور طلبا کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کا موقع بہت کم ملا ۔ اسکولوں میں پری بورڈ امتحانات میں ہو رہے ہیں اور طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد طلباء پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کو فائنل ریوزن کے لئے مزید وقت ملے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here