این سی ایل اے ٹی کے حکم کے خلاف رتن ٹاٹا سپریم کورٹ پہنچ گئے

0
237

نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی)سائرس مستری کو بحال کرنے کے سلسلےمیں نیشنل کمپنی لا اپیلی ٹریبونل(این سی ایل اے ٹی)کے فیصلے کو ٹاٹا سنز کے ذریعہ سپریم کورٹ میں چیلنج دیئے جانے کے ایک دن بعد مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا نے بھی جمعہ کو اعلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

ٹاٹا گروپ کے چیئرمین ایمیریٹس رتن ٹاٹا نے ذاتی حیثیت سے یہ عرضی دائر کی ہے اور این سی ایل اے ٹی کے جانب سے ان کے بارے میں کئے گئے تبصروں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسٹر ٹاٹا نے کہا ہے کہ کمپنی ٹریبونل کے نتائج خامیوں سے پر ہیں اور معاملے کے ریکارڈ کے خلاف ہے اور اس طرح کے تبصروں کو رد کیا جانا چاہئے۔

تقریبا چھ عشرہ کمپنی سے جڑے رہنے والے مسٹر ٹاٹا نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ این سی ایل اے ٹی نے بغیر ثبوتوں اور بغیر کسی بنیاد کے انہیں قصوروار قرار دیا ہے جو نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ ٹاٹا سنز نے این سی ایل اے ٹی کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں جمعرات کو چیلنج کیا تھا، جس میں سائرس کو کمپنی کے ایکزی کیٹیو صدر کے عہد پر بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here