ہولی کی تعطیلات ،سپریم کورٹ میں پہلی بار قائم ہوگی‘ ووکیشن بنچ’

0
108

نئی دہلی،5مارچ(یو این آئی) سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہولی کی تعطیل کے پیش نظر تعطیلی بنچ تشکیل دی جائے گی۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے جمعرات کو کھلی عدالت میں کہا کہ اس بار چھٹیوں کے دوران سپریم کورٹ میں تعطیلی بنچ کام کرے گی۔

دراصل ایک وکیل نے اپنے کیس کی جلد سماعت کے لئے اس کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ متعلقہ معاملہ میں ایک دیگر درخواست پر جمعہ کو سماعت ہو نی ہے ۔

اس پر چیف جسٹس بوبڈے نے کہا کہ ان کا کیس تعطیل میں لگایا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ اہم معاملہ ہیں جن کی تعطیل کے دوران سماعت کے لئے تعطیلی بنچ قائم کیا جائے گا۔حالانکہ انھوں نے مقدمات کے حوالہ سے معلومات فراہم نہیں کی ا ورکہا کہ ہولی کے روز نہیں بلکہ اس تعطیل میں ووکیشن بنچ سماعت کرے گی۔دراصل سپریم کورٹ میں 9 مارچ سے 15 مارچ تک ہولی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here