اجودھیا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچا، نظرثانی کی عرضی داخل

0
194

نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) اجودھیا کا رام جنم بھومی/بابری مسجد زمین تنازعہ پیر کو اس وقت ایک بار پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا جب مسلم فریق کے اصل عرضی گزار کے نمائندوں نے نظرثانی کی عرضی دائر کی۔

اجودھیا معاملہ میں گزشتہ 9نومبر کو عدالت عظم کا تاریخی فیصلہ آنے کے تقریباََ تین ہفتہ بعد جمعیت علما ہند نے نظرثانی کی عرضی داخل کردی۔

216صفحات پر مشتمل اس عرضی میں عرضی گزاروں نے آئینی بنچ کے فیصلہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ عرضی میں مسلم تنظیموں کا موقف پھر سے سنے جانے کی مانگ کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here