حوثیوں کے جوابی حملے پر سعودی حکام بلبلا اٹھے

0
150

ابہا ائرپورٹ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملوں سے آل سعود پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے۔

ماضی میں صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور وہاں موجود مسافر طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنانے والے سعودی اتحاد کو حوثیوں کے ڈرون حملوں نے ناکو چنے چبوادیئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں طیاروں کو نقصان پہنچا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔

سعودی اتحاد نے بدھ کے روز حوثیوں کے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر طیارے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ایک جنگی جرم ہے۔

بیان مزید کہا گيا ہے کہ ہم شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ اس سے قبل عرب اتحاد نے ایک اور بیان میں بتایا تھا کہ اس نے یمن سے سعودی عرب کی جانب چھوڑے گئے حوثیوں کے 2 مسلح ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔

سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ سعودی عرب میں شہری اہداف کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، جس وقت ابہا انٹرنیشنل ائرپورٹ کو نشانہ بنایا گيا، اس وقت وہاں سعودی ائرلائنز کے کم از کم 2 ائربس مسافر طیارے موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here