غیر ملکیوں کی ملازمتوں پرسعودی حکومت کا پابندی سے متعلق نیا قانون

0
497

ریاض: سعودی حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر
پابندی سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا ہے۔

غیر ملکیوں کی ملازمتوں پرسعودی حکومت کا پابندی سے متعلق نیا قانون

سعودی وزیر برائے افرادی قوت و سماجی ترقی احمد بن سلیمان نے ملک میں 3 نئے لیبر قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں نوکریوں کے لیے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ نئے قانون کے تحت 51 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

سعودی ریسٹورانٹ، کیفے اور سپر مارکیٹ میں بھی سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی تاہم نئے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

نئے قانون کے تحت صرف سعودی شہری ہی شاپنگ مالز میں ملازمت کے اہل ہوں گے تاہم صرف کچھ عہدے اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے، ان عہدوں سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اس کے علاوہ سعودی ریسٹورانٹ، کیفے اور سپر مارکیٹ میں بھی سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی تاہم نئے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اسے بھی پڑھیں

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر پاکستانی خواتین سے شادی پر پابندی لگادی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here