سعودی فلم کمیشن نے 28 نئے فلمی منصوبوں کی منظوری دے دی

0
164

سعودی عرب کے فلم کمیشن نے ‘لائٹ’ مقابلے میں شامل 28 فاتحین کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے نتیجے میں مملکت میں مزید 28 فلمی منصوبوں پر کام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فلم کمیشن کے حکام نے گذشتہ روز لائٹ مقابلے کے لیے سیشن میں کامیاب ہونے والے فلم پروڈیوسروں کے ساتھ فیچر فلموں، چھوٹی اور بڑی فلموں کے 28 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے۔ الریاض میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں‌ نئے فلمی منصوبوں پر چالیس ملین ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر سعودی وزارت ثقافت کے عہدیدار اور مملکت میں فلم سازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلم کمیشن نے فروری 2020 میں کمیشن کے زیراہتمام ہونے والے مقابلوں میں کامیاب قرار پائے چار مختلف فلمی سیکشن کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔ آٹھ امیدوار مکمل تحریری ٹریک “لمبی فلموں” میں کامیاب ہوئے۔”شارٹ فلموں” میں گیارہ امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ ترقیاتی ٹریک کے تحت چھ درخواست دہندگان اور دو مدمقابل مکمل شدہ فلموں کا ٹریک “فیچر فلموں” کی کامیابی کا اعلان کیا گیا جب کہ طلبا کی جانب سے تیار کردہ تین فلموں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

فلم اتھارٹی کے سی ای او عبد اللہ آل عیاف القحطانی نے وزیر ثقافت، شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان کا ” لائٹ” فلم سپورٹ مقابلہ سمیت ثقافتی منصوبوں کے لیے ان کی مستقل معاونت اور سینما کی صنعت کو فعال بنانے کی ان کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “لائٹ” مقابلہ کوالیفائی ، نامزدگی اور فیصلہ سازی کے پانچ مراحل سے گذرا جو نتائج کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعے پر فلم پروڈکشن کے نئے مرحلے کا آغاز 28 فلمی منصوبوں کی شکل میں ہوا جن کے لیے 40 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here