سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے کفیل نظام

0
132

نئے نظام کے تحت ملازمین اپنی مرضی سے نوکری تبدیل کرسکتے

سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے کفیل نظام

ریاض: سعودی عرب میں ملازمتوں کے نئے قانون کے نفاذ کے ساتھ پرانا کفیل والا نظام ازخود ختم ہوگیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ملازمتوں کے لیے ’’کفالہ نظام‘‘ ختم کرکے نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔ اب غیر ملکی ملازمین جب چاہئیں ملازمت اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتے ہیں یعنی اب غیر ملکی ملازمین کفیکل کے زیر اثر نہیں رہیں گے۔

ملازمتوں کے اس سہہ نکاتی نظام میں آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کوئی بھی غیر ملکی ملازم جب چاہے ملازمت تبدیل کرسکے گا جس کے لیے کفیل کے اثر رسوخ ختم کردیا گیا ہے۔

اس قانون سے ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ غیر ملکی ملازمین ایمرجنسی کی صورت میں اپنے ملک تعطیلات پر جاسکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کفیل کی اجازت لینا نہیں ہوگی بلکہ یہ سہولت لیبر لاز کے تحت حاصل ہوگی۔

غیر ملکی ملازمین اس قانون کے تحت نہ صرف ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں ٹرانسفر ہوسکتے ہیں بلکہ انہیں زائد اوقات کار اور کم تنخواہوں جیسے مسائل سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا۔تنخواہ بھی کفیل کی مرضی سے نہیں بلکہ صلاحیت اور تجربے کی بنیاد پر ہوگی۔

اس قانون سے ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ غیر ملکی ملازمین ایمرجنسی کی صورت میں اپنے ملک تعطیلات پر جاسکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کفیل کی اجازت لینا نہیں ہوگی بلکہ یہ سہولت لیبر لاز کے تحت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت کم وبیش 80 لاکھ اور 44 ہزار غیر ملکی ملازمین کام کر رہے ہیں جو براہ راست اس نئے قانون سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here