سعودی عرب : ہر 10 شادیوں میں سے 3 کا نتیجہ طلاق

0
131

سعودی عرب میں شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے –

سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیں اور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔

اس طرح ہر 10 شادیوں میں سے 3 کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہورہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تہائی شادیاں ناکام ہورہی ہیں۔

سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں طلاق کے واقعات سے کم و بیش 3.5 ارب ریال سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here