ریاض – سعودی ایئرلائن کے معاون برائے ڈائریکٹر جنرل خالد بن عبدالقادر طاش نے کہا ہے کہ سعودی ایئرلائن پانچ شوال بہ مطابق17مئی2021سے آزادانہ طور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کررہی ہےبغیر کسی رکاوٹ کے فضائی آمدو رفت شروع ہوگی ،
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کی جانب سے ٹویٹر پرجاری ایک بیان میں سوشل میڈیا پرکافی گرما گرم بحث جاری ہے اور اس بیان کے بعد فضائی سروس کی مکمل بحالی کے حوالے سے بھی کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قومی ایئرلائن کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا کہ عنقریب سعودی عرب کی بین الاقوامی سطح پر پروازیں بغیر کسی پابندی اور قیود کے بحال ہو رہی ہیں۔ اس
پرٹویٹر پرشہریوں کی طرف سے حوصلہ افزا رد عمل سامنے آیا ۔
Saudia Airlines, the national carrier of #SaudiArabia, raises hopes for a return of international flights and travel outside of the Kingdom for Saudi citizens after tweeting its users asking if they have “prepared their bags.”https://t.co/mV6XEuQObq
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) April 19, 2021
سعودی فضائی کمپنی نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں اشارہ کیا کہ مملکت کی بین الاقوامی پروازیں جلد بحال ہوں گی اور بغیر کسی رکاوٹ کے فضائی آمدو رفت شروع ہوگی۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے حوالے سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب دوسری طرف کورونا وبا جاری ہے تاہم اب سعودی عرب اور کئی دوسرے ملکوں میں کورونا ویکسین لگائی جار ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے سعودی ایئرلائن کے معاون برائے ڈائریکٹر جنرل خالد بن عبدالقادر طاش نے کہا کہ سعودی ایئرلائن پانچ شوال بہ مطابق 17 مئی 2021 سے آزادانہ طور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی بھی ایسا ہی ایک بیان جاری کرچکی ہے۔سعودی عرب میں فضائی کمپنی کے عہدیدار نے کہا کہ توقع ہے کہ پانچ شوال سے سعودی عرب کی بین الاقوامی پروازوں پر عاید کردہ پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی فضائی سروس بحال ہوجائے گی۔