سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکار

0
64

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکار

بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔ ہدایتکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اوراسی دوران ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد شوٹنگ میں مصروف تمام کریو بھی قرنطینہ میں چلا گیا ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

ہدایتکارنے خود کا ٹیسٹ مثبت آنے پرسب سے پہلے اپنی والدہ کا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا۔ ہدایتکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپورکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روزاداکاررنبیرکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا تاہم ان کی رپورٹ منفی آئی، لیکن پھر بھی وہ احتیاطی طور پرقرنطینہ میں ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here