Sunday, August 3, 2025
spot_img
HomeSliderبچوں کے ساتھ سلمان خان کی تصویر وائرل

بچوں کے ساتھ سلمان خان کی تصویر وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک بہت ہی پیاری سی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ دو چھوٹے سے بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر اداکارہ اور سیاستداں بینا کک نے شیئر کی ہے جوکہ سلمان خان کی قریبی خاندانی دوست ہیں۔ تصویر میں سلو بھائی ایک چار پائی پر بینا کک کے پوتوں کے ساتھ لیٹے ہیں، اور بڑے ہی ریلیکس موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

بینا نے اس موقع پر جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے، کبیر اور جواہر میرے پوتے آرام و سکون کا مزہ لیتے ہوئے اپنے سلمان بھائی کے ساتھ بہترین وقت گزار رہے ہیں۔

یہ تصویر پرانی نظر آرہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان نے فرنچ کٹ داڑھی اپنی 2014 کی فلم کک میں رکھی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular