بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا بڑا بیان، کہا۔ 6 دسمبر سے شروع ہو گی رام مندر کی تعمیر

0
1570

اناؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے رام مندر کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ یوپی کے اناؤ سے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ آئندہ چھ دسمبر سے ہم ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع کر دیں گے۔

ہفتہ کو ساکشی مہاراج نے کہا کہ سپریم کورٹ میں رام مندر کی سماعت چل رہی تھی جو اب تقریبا پوری ہو چکی ہے، صرف اس میں فیصلہ آنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے سپریم کورٹ کے ججوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دونوں فریقوں کو بہت ہی سنجیدگی سے سنا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئندہ چھ دسمبر سے ہم رام مندر کی تعمیر شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آرکیالوجی نے بھی اپنے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے تھے ، وہیں شیعہ وقف بورڈ نے لکھ کر دیا کہ ایودھیا میں رام مندر بننا چاہئے۔

مانا جا رہا ہے کہ 17 نومبر سے پہلے سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ پر فیصلہ سنا سکتا ہے۔ اس سے پہلے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے واضح کر دیا تھا کہ اب اس معاملہ میں کسی فریق کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here