سہارنپور:سرکاری محکموں پر 17کروڑ بجلی بل بقایہ- Saharanpur: 17 crore electricity bills outstanding on government departments

0
165

Saharanpur: 17 crore electricity bills outstanding on government departments

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تقریبا ایک درج سرکاری محکموں پر بجلی بل کے طور پر تقریبا 17کروڑ روپئے بقایہ ہیں۔
پاورکارپوریشن کے چیف انجینئر گیان چند جھا نے پیر کویہں بتایا کہ محکمہ صحت نے دباو پڑنے پر ہفتہ کو45لاکھ روپئے جمع کرائے ہیں۔ سرکای میڈیکل کالج پلکھانی پر دو کرور 81لاکھ روپئے کا بجلی بل بقایہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 15مارچ تک بقایہ جات کی ادائیگی نہیں ہوتی ہے توپھر بجلی کنکشن کاٹے جائیں گے۔گیان چندجھا نے بتایا کہ کروڑ روپئے کے بقایاجات کی وجہ سے نگم کے انتظامی منیجر اروند ملپا بنگاری سہارنپور آئے تھے اور انہوں نے بجلی بقایہ کے سلسلے میں میٹنگ کی تھی۔
مسٹر جھا نے کہا کہ محکمہ پولیس پر ایک کروڑ 78لاکھ روپئے، محکمہ تعلیمات پر 10کروڑ 68لاکھ،محکمہ انتظامی امور پر ایک کروڑ34لاکھ روپئے بقایہ ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here