خواجہ معین الدین لنگویج یونیورسٹی میں پانچویںکنووکیشن تقریب
لکھنؤ۔ یکم مارچ۔خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں پانچویں کنو کیشن( convocation) دیکشانت سماروہ میں سبھی شعبوں میں امتیازی نمبر لانے والے طلبہ و طالبات کو گولڈ اور سلور تمغوں اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ طلبہ اور طالبات کو یہ انعامات عزت مآب گورنر صاحبہ اتر پردیش شری آنندی بین پٹیل کے دست مبارک سے دیے گئے ۔
اس سلسلہ میںصدف خان کو بے اے آنرس انگریزی میںگولڈ میڈل سے نوازا گیا۔علاوہ ازیںشعبہ فارسی کے دو طالب علموں مولانا سید رضا کا ظم تقوی اور مولانا سید خوشنود حیدر کو بھی گولڈ اور سلور مڈل سے نوازا گیا۔اس موقع پر گورنر اتر پردیش کے علاوہ نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرماوائس چانسلر اورمہمان خصوصی پدم شری پروفیسر اشوک چکردھر ،شعبہ فارسی کے صدر ڈاکٹر جاوید اختر صاحب اور یونیورسٹی کے سبھی شعبوں کے اساتذہ اور طلبہ موجود تھے ۔