روپیہ تاریخی کم ترین سطح پر

0
98

ممبئی، 12 مارچ (یواین آئی) کورونا وائرس -کووڈ -19’ کے سبب کمزور ہوتی سرمایہ کاری کے درمیان گھریلو حصص بازاروں کے ساتھ روپے میں بھی زبردست کمی دیکھی گئی اور یہ پہلی بار 74.50 روپے فی ڈالر کی سطح تک ٹوٹ گیا۔

انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو 49 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 73.68 روپے فی ڈالر پر بند ہونے والا روپیہ آج 57 پیسے کی کمی کے ساتھ 74.25 روپے فی ڈالر پر کھلے اور دوپہر سے پہلے ہی ایک فیصد سے زیادہ لڑھکتا ہوا 74.50 روپے فی ڈالر تک نیچے آگیا۔

تاہم خبریں لکھے جاتے وقت تک یہ کچھ بہترہوکر 74.15 روپے فی ڈالر پر تھا۔حصص بازار میں سینسیکس اور نفٹی کے ابتدائی کاروبار میں تقریبا سات فیصد تک ٹوٹنے سے ہندوستانی کرنسی پر زبردست دباؤ رہا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here