سنگھ اور مودی تمل زبان کی توہین کرنے کی کوشش کررہے ہیں – راہول

0
110

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے پیر کو وزیراعظم نریندرمودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تمل زبان اور ثقافت کا احترام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی حفاظت کرنا ان کا فرض ہے

سنگھ اور مودی تمل زبان کی توہین کرنے کی کوشش کررہے ہیں - راہول

مسٹر گاندھی نے کہا کہ اپنے تین روزہ مہم کے آخری مرحلے میں وہ لوگوں سے کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت تمل زبان وثقافت کااحترام نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ وزیراعلیٰ ای کے پلانیسوامی لوگوں کے امور پر توجہ دینے کے بجائے مسٹر مودی کے حکم پر کارروائی کررہے ہیں۔

مسٹر مودی اور آرایس ایس تمل زبان اور ثقافت کی توہین کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ ایک قوم، ایک زبان اور ایک ثقافت لانے کی کوشش کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا تمل ہندوستانی نہیں ہیں۔ بنگلہ ہندوستانی نہیں ہیں، تمل ثقافت ہندوستانی ثقافت نہیں ہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here