رائل رمبل کا دلچسپ مقابلہ ایک غیرمتوقع ریسلر کے نام

0
192

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اس سال ہوسٹن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ رائل رمبل ڈریو میکنٹائر کے نام رہا۔

تیس افراد کے مقابلے رائل رمبل کو دیکھنے کے لیے کئی دنوں سے پرستار بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور رومن رینز کو کو اس میں کامیابی کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا تھا مگر یہ مقابلہ ایک غیرمتوقع ریسلر نے اپنے نام کیا۔

درحقیقت اس ریسلر کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ یہ ایونٹ جیت سکتا ہے مگر امکانات بہت کم ظاہر کیے جارہے تھے۔

ایونٹ کے اہم ترین مقابلے یعنی رائل رمبل کا آغاز ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بروک لیسنر اور ایلاس نے کیا ، جن میں سے بروک لیسنر 26 منٹ سے زائد وقت تک رنگ میں موجود رہے اور 2 سے 14 نمبر تک آنے والے ریکارڈ 13 ریسلرز کو نکال باہر کیا۔

ریسلر اس ترتیب سے رنگ میں آئے :

1۔ بروک لیسنر

2۔ ایلاس

3۔ ایرک رون

4۔ رابرٹ روہوڈ

5۔ جان موریسن

6۔ کوفی کنگسٹن

7۔ رے مسٹریو

8۔ بگ ای

9۔ سیزارو

10۔ شیلٹن بنجامن

11۔ شنسکے ناکامورا

12۔ ایم وی پی

13۔ کیتھ لی

14۔ براﺅن اسٹرومین

15۔ ریکوشیٹ

16۔ ڈریو میکنٹائر

17۔ دی مز

18۔ اے جے اسٹائلز

19، ڈولف زیگلر

20۔ کارل اینڈرسن

21۔ ایج

22۔ کنگ بورن کوربن

23۔ میٹ ریڈل

24۔ لیوک گولوز

25۔ رینڈی اورٹن

26۔ رومن رینز

27۔ کیون اوئنز

28۔ الیسٹر بلیک

29۔ سموا جو

30۔ سیٹھ رولنز

اس سے قبل واضح نہیں تھا کہ ریسل مینیا 36 میں بروک لیسنر کا مدمقابل کون ہوگا مگر اب وہ نام سامنے آچکا ہے۔

بروک لینسر اس میچ میں اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کا دفاع نہیں کررہے تھے مگر یہ مانا جارہا تھا کہ جو ان کو رنگ سے باہر کرے گا وہی ان کا ریسل مینیا میں حریف بھی ہوگا۔

اور یہ کام 16 ویں نمبر پر آنے والے ڈریو میکنٹائر نے کیا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کئی برس بعد ڈبلیو ڈبلیو ای نے اتنا دلچسپ رائل رمبل مقابلہ ناظرین کو دکھایا جس کے آخر تک دیکھنے والے اندازہ لگانے سے قاصر تھے کہ فاتح کون ہوگا۔

اسی طرح مقابلے میں کئی برس (2011 میں) پہلے طبی بنیادوں پر ریٹائر ہونے والے ریسلر ایج کی غیرمتوقع واپسی بھی ہوئی اور انہوں نے مداحوں کو مایوس بھی نہیں کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here