روہت شرما اور مینک اگروال کی جوڑی نے بنائی ٹریپل سنچری ، ٹوٹ گئے کئی بڑے ریکارڈس

0
342

جنوبی افریقہ کے خلاف روہت شرما اور مینک اگروال کی جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ریکارڈ 317 رنوں کی شراکت داری کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔ اس دوران جہاں مینک اگروال نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی ، وہیں روہت شرما 176 رن بناکر جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج کا شکار بنے ۔

انہیں کوئنٹن ڈی کاک نے اسٹمپ آوٹ کیا ۔ حالانکہ اپنی اس ٹریپل سنچری کی شراکت داری کے دوران روہت نے ٹیسٹ کرکٹ کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں وشاکھاپٹنم میں تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہی ہیں ۔

مینک اگروال اور روہت شرما کی جوڑی جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری لگانے والی دنیا کی پہلی سلامی جوڑی بن گئی ہے ۔

اس سلامی جوڑی نے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے سبھی ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنوں کی شراکت داری کا ریکارڈ بھی بنایا ہے ۔ اس سے پہلے کولکاتہ میں سال 1996 میں گیری کرسٹن اور اینڈرائیڈ ہڈسن نے پہلی وکٹ کیلئے ہندوستان کے خلاف 236 رنوں کی شراکت داری کی تھی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here