کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب دہلی میں پھنسی تھی رشی کپور کی بیٹی، وزارت داخلہ نے دی ممبئی جانے کی اجازت

0
171

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔ والد رشی کے آخری دیدار کیلئے ان کی بیٹی ممبئی جانا چاہتی تھیں۔ جس کیلئے کپور کنبے کی طرف سے ممبئی جانے کی حکومت سے اجازت طلب کی گئی تھی۔

 

آپ کو بتادیں کہ رشی کپور کی فیملی کو سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد کپور کنبے کی دہلی پولیس مدد کررہی ہے۔ کپور کنبے نے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کی تھی انہیں دہلی سے ممبئی جانے دیا جائے۔

اس میں رشی کپور کی بیٹی بھی شامل ہیں۔ کپور خاندان کی تیسی نسل کے مشہور شخص رشی کپور کے کنبے میں نیتو کپور، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور ہیں۔ رنبیر نیتو فی الحال ممبئی میںہیں حالانکہ بیٹی ردھیما دہلی میں تھیں۔
کوروناوائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی ان سے ملنے نہیں جاپائیں۔

اب جب انہوں نے والد کی موت کی خبر سنی تو وہ اپنے پاپا کے آخری دیدار کیلئے ممبئی جانا چاہتی ہیں۔ بتادیں ردھیما اپنی فیملی کے ساتھ دہلی میں رہتی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے والد رشی کپور کو آخری بار دیکھنے کیلئے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی تھی جو کہ اب ان کو سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

رشی کپور (Rishi Kapoor) کی موت کی خبر سے پورا ہندستان صدمے میں ہے۔ خبر ہے کہ بیٹی ردھیما کپور ساہنی اپنے پاپا کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے فیملی کے ساتھ ممبئی جانے کی اجازت مانگی تھی۔ ردھیما نے مقامی افسران کو اس سلسلے میں ایک عرضی دی تھی۔
دراصل دہلی کی سرحدوں کو فی الحال ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کے تمام ہوائی اڈوں سے کسی بھی طرح کے ہوائی جہاز کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے۔ یہ قیاس کیا جارہاتھا کہ ردھیما اور ان کی فیملی حکومت سے اجازت لینے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچیں گے۔ لیکن سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here