دبئی میں تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں تفریحی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے دبئی کے محکمہ سیاحت نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں یکدم اضافے کے بعد دبئی کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ تین ہفتے میں 200 سے زائد حکومتی ہدایات کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ خلاف ورزیوں پر حکومت دبئی نے 20 اداروں کو بند کیا۔
انٹرٹینمنٹ سرگرمیوں کی معطلی پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔ انٹرٹینمنٹ سرگرمیوں کی پابندی غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔
انٹرٹینمنٹ کلبس، ریسٹورنٹ اور دیگر تفریحی مقامات میں گلو کاری اور ڈانس پر پابندی ہے۔ انٹرٹینمنٹ کلبس میں صرف کھانے پینے کی اشیاء پیش کی جاسکیں گی۔