رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ’مس انڈیا 2020‘ کی رنر اپ قرار

0
112

ملک میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ’مس انڈیا 2020‘ کا خطاب جیتنے کی دوڑ میں رنر اپ بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ’مس انڈیا 2020‘ کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس مقابلے کی فاتح اور رنر اپ کا اعلان کیا گیا۔

2020 کی مس انڈیا کا خطاب پانے والی 23 سالہ مانسہ وارانسی ہیں جبکہ اس مقابلے کی رنر اپ ایک غریب رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مانیا سنگھ تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مس انڈیا 2020 کی رنر اپ مانیا سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ سخت حالات میں بڑی ہوئیں، اکثر راتیں بغیر کھائے اور جاگتے گزاریں۔‘

مانیا سنگھ نے کہا کہ’صرف چند پیسوں کی بچت کے لیے میلوں کا سفر پیدل طے کیا اور ہمیشہ مالی وسائل کی وجہ سے بہترین طرزِ زندگی گزارنے کی اپنی خواہش کو مارا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے والدین نے میرے امتحان کی فیس ادا کرنے کے لیے اپنا زیور تک فروخت کردیا تھا کیونکہ میرے والدین کا ماننا ہے کہ تعلیم ایک مضبوط ہتھیار ہے جو ہر انسان کے پاس لازمی ہونا چاہیے۔‘

مانیا سنگھ نے کہا کہ ’میں دن میں تعلیم حاصل کرتی تھی، شام میں لوگوں کے گھر برتن دھوتی تھی جبکہ رات کو کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آج مس انڈیا 2020 کے اس مقابلے میں یہاں تک صرف اپنے والد، والدہ اور اپنے چھوٹے بھائی کی بدولت پہنچی ہوں کیونکہ اُنہوں نے مجھے ہر مرحلے پر بہت سپورٹ کیا۔‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here