روڈیولا روزیا – ذہنی تناؤ کو کم کرنے والی جڑی بوٹی

0
163

ہر انسان کی زندگی میں اُس پر مخصوص دباؤ ہوتے ہیں لیکن ملازمت ، مالی ، صحت اور تعلقات کے دباؤ سب سے زیادہ عام ہیں۔

ذہنی تناؤ شدید یا دائمی ہوسکتا ہے اور تھکاوٹ ، سر درد ، خراب پیٹ ، گھبراہٹ ، اور چڑچڑاپن یا غصے کا باعث بن سکتا ہے۔ باقاعدگی سے ورزش ، مناسب نیند اور اچھی غذائیت آپ کے جسم کو تناؤ سے نمٹنے کے لیے تیار کرتی ہے تاہم متعدد وٹامنز اور سپلیمنٹس بھی مدد کرسکتے ہیں۔

ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لئے یہاں 1 بہترین سپلیمنٹ کا ذکر کیا جارہا ہے۔

روڈیوالا روزیا
یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو روس اور ایشیاء کے سرد ، پہاڑی علاقوں میں اگتی ہے۔ یہ طویل عرصے سے اڈاپٹوجن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ قدرتی ، غیر زہریلی جڑی بوٹی تناؤ کے خلاف مزاحمت کو بڑھانے کے لیے آپ کے جسم کے اندر تناؤ کیخلاف رد عمل کو متحرک کرتی ہے.روڈیولا کی اڈاپٹوجینک خصوصیات دو قوی متحرک اجزاء سے مربوط ہیں – روزاوین اور سالیڈروسائڈ.

دائمی تھکاوٹ کی علامات ، جیسے نیند کا ناقص معیار اور قلیل مدتی یادداشت میں مبتلا 100 افراد میں 8 ہفتوں کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ صرف 1 ہفتہ روزانہ 400 ملی گرام روڈیوولا کھانے کے بعد ان علامات میں نمایاں طور پر کمی دیکھنے میں آئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here