فرار ڈی آئی جی اروند سین پر 50ہزار روپئے کا انعام

0
84

لکھنؤ:  اترپردیش میں محکمہ مویشی پروری میں ہوئے گھپلے میں مطلوب معطل ڈی آئی جی اروند سین کی گرفتاری پر انعام کی رقم بڑھا کر 50ہزار روپئے کردی گئی ہے۔
گھپلے میں نام آنے کے بعد سے ہی فرار چل رہے ہیں۔اس سے پہلے ان پر 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔ عدالت کی ہدایت پر ان کے لکھنؤ اور اجودھیا رہاش گاہ پر قرقی کا نوٹس بھی چسپاں کردیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق وہ تین دن پہلے عدالت میں خودسپردگی کے لئے بھی آئے تھے لیکن عدالت میں پولیس کی کثیر تعداد کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔ گھپلے بازی میں ان کا نام آنے پر حکومت نے انہین معطل کردیا تھا۔
اندرو کے تاجر منجیت بھاٹیا نے ان کے خلاف راجدھانی کے حضرت گنج تھانے میں گذشتہ 13جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسپیشل ٹاسک فورس ایس ٹی ایف کی جانچ میں بھی ان کا نام سامنے آیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here