تجارتی ادارے ’علی بابا‘ کے بانی اور معروف چینی تاجر ’جیک ماہ‘ اکتوبر 2020 میں پراسرار طور پر لاپتا ہوجانے کے بعد آج پہلی بار ’تیانمو نیوز‘ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں دکھائی دیئے۔
اس ویڈیو کے بارے میں تیانمو نیوز کا دعوی ہے کہ یہ آج یعنی بدھ 20 جنوری 2021 کے روز فلمائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ’جیک ما‘ کو دیہی چین میں منعقدہ کسی تقریبِ تقسیمِ انعامات کے موقع پر درجنوں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
’تیانمو نیوز‘ کے مطابق، یہ تقریب آج ’لابا میلے‘ کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔
یہی ویڈیو چین سے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی ہے: