مہنگی رسوئی گیس اور ای ایم آئی پر انٹریسٹ کم کیاجائے! ڈاکٹر آصف- Reduce interest on expensive cooking gas and EMI! Dr. Asif

0
133

Reduce interest on expensive cooking gas and EMI! Dr. Asif

سہارنپور (احمد رضا) کل ہند اقلیتی محاذ کے چیئر مین سید ڈاکٹر محمد آصف نے آج قومی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں گیارہ ماہ سے سخت ترین لاک ڈائون کا درد جھیل رہے عوام پر گھریلو گیس کے بڑھے داموں کا بوجھ اور ای ایم آئی کی بڑھتی قسطوں پر تین ماہ کے اضافی بیاج کی مار اس پر فتن دور میںکسی بھی طور سے ممکن ہی نہی ہے اسلئے لازم ہیکہ گھریلو گیس کے بڑھے دام کیساتھ ساتھ ای ایم آئی کی تین ماہ کی اضافہ قسطوں پر بیاج کی معافی کا اعلان جلد از جلد کیاجائے تاکہ ملک کی ایک بڑی آبادی کو زندگی گزرنے میں آسانی میسر ہوجائے ور عوام بہ آسانی گھریلو خرچ چلاسکے یاد رہیکہ بیروزگاری نے ملک کی تین خصہ آبادی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مہنگائی، بیروزگاری اور بنکوں کے بیاج نے عوام کی زندگی میں ناامید بڑھادی ہے عام لوگ تنگی سے گھرے ہوئے ہیں سب کچھ جانتے اور دیکھتے ہوئے بھی سرکار تماشا دیکھ رہی ہے عوام خد کو ٹھگا ٹھگا سا محسوس کرنے لگا ہے بینک ملازمین نے اپنی گزشتہ مارچ اپریل اور مئی کی قسطیں اور انپر تین گنا بیاج وصول نے کیلئے بڑے سے بڑے ہتھ کنڈے مظلوم افراد پر استعمال کر رکھے ہیں بار بار فون کالہ کے علاوہ قانونی نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں کل ملاکر عوام کی زندگی سرکار کی لاپرواہی کے باعث بہت مشکل ہوگئی ہے عوام پر بنک بیاج اور رسوئی گیس کے اضافی داموں کیساتھ ساتھ مہنگائی کا بوجھ بھی غریب گھرانو ں پر لگاتار بڑھتاہی جارہاہے؟
گزشتہ تیس سالوں سے مسلسل عوامی خدمات میں سرگرم کل ہند اقلیتی محاذ کے چیئر مین ڈؑاکٹر سید محمد آصف نے اپنے اہم بیان میں آج صاف کہا کہ لاک ڈائون کی آفت سے ملک کی ستر فیصد گھنی آبادی سخت ترین معاشی تنگی کا شکار بنی ہے اسپر بینک کی ای ایم آئی پر بڑھے ہوئے بیاج کا بوجھ اور پھر سب کچھ جانتے اور دیکھتے ہوئے بھی غریب عوام پر گھریلو گیس کے داموں میں اضافہ کیا جانا کسی بھی زاوئے سے عوامی مفاد میں نہی مانا جاسکتاہے یہ مظلوم عوام کیساتھ دھوکہ ہی ہے کل ہند اقلیتی محاذ کے چیئر مین ڈاکٹر سید محمد آصف نے سرکار کو باخبر کیا کہ مقامی اور قومی سطح پر معاشی تنگی اور بھوک مری کا شکار بنے اپنے عوام کیلئے ہم کو آسانی پیدا کرنی چاہئے اپنے ہی عوام پر بیاج اور بڑھے ہوئے رسوئی گیس کے داموں کا بوجھ ڈالنا عدم تعاون اور اپنے عوام کیلئے خسارہ کا سبب ہے اسلئے سرکار عوام کی حالت زار کو دیکتے ہوئے گیس کی بڑھی قیمت کو واپس لے اور ای ایم آئی پر لگے تین ماہ کے بیاج کو بھی معاف کرنیکے احکامات جاری کرے ، ایس ایم آصف نے کہاکہ سرکار بنکوں کو سرکار فوری طور سے یہ ہدایت بھی جاری کرے کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ جلد از جلد عوام کے تمام طبقوں تک پہنچایا جائے اور کسی بھی غریب کو مایوسی نہ ہوپائے! !کل ہند اقلیتی محاذ کے چیئر مین ڈاکٹر سید محمد آصف نے سرکار سے امید جتائی کے جلد از جلد پبلک انٹریسٹ کے کاموں کو ترجیح دیجائے اور بنکوں میں دھکے کھارہے عوام کو سرکاری یوجنائوں سے مستفیض کرایاجائے ساتھ ہی ساتھ بلاوجہ کے انٹریسٹ کو بھی ختم کیا جائے آصف نے کہاکہ لاک ڈائون کی سختی نے عوام کو پہلے ہی جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے عوام کے پاس اب کھونیکو کچھ بھی نہی ہے یہ ذمہ داری سرکار کی بنتی ہے کہ وہ اپنے عوام کیساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور تباہی کے موڑ پر کھڑے عوام کو مزید برباد ہونے سے بچائے ایس ایم آصف نے کہاکہ اگر سرکار عوامی مفاد میں فیصلہ لینے میں قاصر رہی تو کل ہند اقلیتی محاذ اپنے عوام کیلئے پبلک تحریک چلانے کو مجبور ہوگا اور اس پبلک تحریک کی پوری ذمہ داری سرکار پر ہی ہوگی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here