ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 95 فیصد سے تجاوز

0
312

نئی دہلی ، 12 جون : ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑنے سے اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.7 فیصد ہوگئی ہے، وہیں ایکٹو کیسز کی شرح 3.68 فیصد ہوگئی ہے ۔

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 95 فیصد سے تجاوز

دریں اثنا جمعہ کو 34 لاکھ 33 ہزار 763 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 24 کروڑ 96 لاکھ 304 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔
وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،332 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار 155 ہوگئی ۔

اس دوران ایک لاکھ 21 ہزار 311 مریض صحتاب ہوئےہیں ، جس سے ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار 384 ہو گئی ۔ ایکٹو کیسز 40 ہزار 981 کم ہو کر 10 لاکھ 80 ہزار 690 رہ گئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4002 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباسے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 81 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شرح اموات فی الحال 1.25 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1041 بڑھ کر 1،64،629 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں مزید 8104 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کوروناسے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5616857 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 2619 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 106367 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here