كووڈ -19 | ٹی 20 عالمی کپ پر ہیڈ کوچ روی شاستری نے دیا بڑا بیان

0
58

نئی دہلی۔ آسٹریلیا  میں اس سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ  کو لے کر تذبذب کا دور جاری ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بگڑے حالات کی وجہ سے اس کے انعقاد کو لے کر کچھ بھی پختہ طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے۔

کرکٹ دنیا کے کئی سابق اور حال کے قدآوروں نے عالمی کپ کے انعقاد کو ممکن بنانے کو لے کر کچھ مشورے دئیے ہیں۔ اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی ٹی 20 عالمی کپ کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔

فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، روی شاستری سے پوچھا گیا کہ کیا اس سال اکتوبر میں ٹی 20 عالمی کپ متعینہ وقت پر شروع ہو سکے گا۔ اس پر شاستری نے کہا ’ اس بارے میں ہمیں کچھ نہیں پتہ۔ کیا ایسا واقعی ممکن ہے۔ موجودہ وقت میں غیر یقینی اور تذبذب کی کیفیت ہے۔ ہم یہ تک نہیں جانتے کہ کھیل سرگرمیاں کب تک شروع ہو سکیں گی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھیل زندگی کا ایک چھوٹا سا حصہ نظر آ رہا ہے۔ حاالانکہ میرا ماننا ہے کہ ہم جب بھی میدان پر اتر سکیں گے وہ لمحہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے کر آئے گا۔ ذاتی طور پر میں مانتا ہوں کہ لوگوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھنے میں تعاون دے سکوں۔ مگر جیسا کہ میں نے کہا کہ سب مستقبل میں چھپا ہے۔ ہمیں مستقبل کا پیچھا کرنے میں حال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here