نئی دہلی ، 27 مارچ : ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز ایک بار پھر انتہائی سرعت سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور 291 مریض اس موذی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
#Unite2FightCorona#LargestVaccineDrive
A comparison of the pace of vaccination drive in India and other countries. pic.twitter.com/Bd6AvtR5uU
— Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) March 27, 2021
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62،258 نئے کیسزدرج کئے گئے ، جو اس سال اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 58،886 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔ جمعرات کو 53،476 ، بدھ کو 47،262 ، منگل کو 40،715 ، پیر کو 46،951 ، اتوار کے روز 43،846 ، ہفتہ کو 40،953 اور گذشتہ جمعہ کو 39،726 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 291 ہوگئی جو گذشتہ روز 257 تھی۔ اس مہلک وبا سے سے 30،386 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 5،81،09،773 افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جاچکی ہے۔