راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

0
125

راکھی ساونت نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا
رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شریک راکھی ساونت نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

بگ باس کے پرومو میں راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتا چلا۔

واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رتیش کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی سے کہا تھا کہ ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوں اور اس نے مثالی بیوی کی طرح ایسا ہی کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here