راج ناتھ اور شاہ نے کا بالاکوٹ فضائیہ کے بہادروں کو سیلیوٹ

0
104

نئی دہلی، 26 فروری : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایئر فورس کے جوانوں کو سیلیوٹ پیش کیا۔

 راج ناتھ اور شاہ نے کا بالاکوٹ فضائیہ کے بہادروں کو سیلیوٹ

جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسٹر سنگھ نے کہا ’’بالاکوٹ فضائی حملے کی برسی کے موقع پر میں فضائیہ کے بہادروں جوانوں کی غیر معمولی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کی کامیابی نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہندوستان نے مضبوط عزائم کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں اپنے مسلح افواج پر فخر ہے جو ملک کو محفوظ رکھتے ہیں۔‘‘

امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا’’2019 میں آج ہی کے دن ایئر فورس نے پلوامہ دہشت گردی کے حملے کا جواب دیکر نئے ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی کو واضح کیا تھا۔ میں پلوامہ کے بہادر شہدا کو یاد کرتے ہوئے ایئر فورس کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک اور ہمارے فوجیوں کی سلامتی سب سے اوپر ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2019 میں اسی دن پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی بمباری میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here