راجکورٹ: مغربی ریلوے میں گجرات کے راجکوٹ ڈویژن میں جام نگر کے نزدیک واقع ونڈ مل گڈس شیڈ سے مغربی بنگال میں ڈاکونی کے لئے کاربن بلیک فیڈ اسٹاک (بلیک آئل) کی مال گاڑی سے نقل و حمل شروع ہوگیا ہے۔
سینئر ڈی سی ایم ابھینو جیف نے جمعہ کو بتایا کہ ابھی تک اس کاربن آئل کا ٹرانسپورٹیشن اترپردیش ریاست میں مراد آباد کے لئےکیا جارہا تھا۔ بی ڈی یو راکورٹ کے ذریعہ نئے امکانات تلاش کرتے ہوئے مقامی صنعتوں سے بات چیت کرکے انہیں ریل کے ذریعہ یہ کموڈیٹی بھیجنے کے فائدے سمجھائے گئے۔ بی ڈی یو کی کوششوں کے نتیجے میں ایک اور ریاست مغربی بنگال کے لئے بھی بلیک آئل کا ٹرانسپورٹیشن راجکوٹ ڈویژن سے شروع ہوگیا ہے۔ 2700 تن کاربن آئل کے اس کنسائنمنٹ نے مال گاڑی کے 50 ٹینک ویگنوں میں 2360 کلومیٹر کی دوری طے کی، جس کے چلنے سے راجکوٹ ڈویژن کو 1.10 کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل ہوا ہے۔ مغربی ریلوے کے ذریعہ دی جارہیں مختلف فریٹ انسینٹیو اسکیمیں کے نتیجے ہی یہ ڈھلائی ممکن ہوسکی ہے۔ آنے والے وقت میں اس ٹریفک کے مزید آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔