راجستھان کے کانگریس ایم ایل اے گجیندر سنگھ شیخاوت کا انتقال

0
167

جے پور، 20 جنوری – راجستھان کے ادے پور ضلع کے ولبھ نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے گجندر سنگھ شیخاوت کا آج صبح انتقال ہوگیا وہ 48 برس کے تھے انہوں نے صبح تقریبا 5 بجے دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں آخری سانس لی۔

مسٹر شیخاوت ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے دہلی میں زیر علاج تھے۔ انہیں جگر کی تکلیف کے بعد آئی ایل بی ایس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کی کورونا جانچ رپورٹ بھی ایک بار مثبت پائی گئی تھی لیکن بعد میں وہ کورونا سے ٹھیک ہوگئے تھے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان کی موت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گہلوت نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کانگریس کے ایم ایل اے گجیندر شیخاوت کے انتقال پر میری دلی تعزیت۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ، میں ان کی صحت سے متعلق پندرہ دن سے کنبہ کے افراد اور ڈاکٹر شیو سرین سے رابطے میں تھا۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں غمزدہ کنبہ کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے اور آنجہانی کی آتما کو شانتی دے۔‘‘
اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بھی مسٹر شیخاوت کی موت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں مسٹر شیخاوت کے انتقال سے دلی تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کی شانتی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
یواین آئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here