راجکپور کی بیٹی رتو نندا کا انتقال

0
170

نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی)بالی وڈ کے مشہور اداکار راجکپور کی بیٹی اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی سمدھن رتو نندا کا یہاں منگل کے روز انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔

رتو نندا اداکار رشی کپور، رندھیر کپور اور راجیو کپور کی بہن تھیں۔ مسٹر رندھیر نے اپنی بہن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا ’’رتو نندا کا آج صبح انتقال ہوگیا وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ہم ابھی دہلی میں ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

محترمہ نندا کی پیدائش 1948 میں ہوئی تھی اور وہ مشہور صنعت کار رنجن نندا کی اہلیہ تھیں۔ ان کے بیٹے نکھل نندا کی شادی امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن سے ہوئی تھی۔ انہیں 2013 میں کینسر کا پتہ لگا تھا۔ ان کا علاج امریکہ میں بھی کرایا گیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here