کشمیر میں قریب ایک برس بعد ریل خدمات جزوی طور بحال- Rail services partially restored in Kashmir after nearly a year

0
56

Rail services partially restored in Kashmir after nearly a year

سری نگر: وادی کشمیر میں پیر کی صبح پہلی ٹرین بارہمولہ سے بانہال روانہ ہو کر قریب ایک برس بعد ریل خدمات جزوی طور پر بحال ہوئیں۔
بتادیں کہ کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر سال گذشتہ کے ماہ مارچ میں وادی میں بھی ریل خدمات کو بنا بر احتیاط بند کر دیا گیا تھا۔
ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے جموں کے بانہال تک 137 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک پر پیر کے روز ریل سروس جزوی طور بحال کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ سے صبح کے نو بج کر دس منٹ پر پہلی ٹرین بانہال کے لئے روانہ کر دی گئی جبکہ دوسری ٹرین بانہال سے بارہمولہ گیارہ بجکر پچیس منٹ پر روانہ ہوئی۔
موصوف نے بتایا کہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور سفر کے دوران تمام تر کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
دریں ثنا بارہمولہ سے بانہال روانہ ہونے والی پہلی ٹرین میں سفر کرنے کے لئے لوگوں کی کافی تعداد اسٹیشن پر دیکھی گئی۔
امتیاز احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمیں کافی خوشی ہے کہ ریل سروس بحال ہوئی کیونکہ یہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کا سستا ذریعہ ہے بلکہ ٹرین کی وساطت سے ہم بہت کم وقت میں بانہال پہنچ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کو کلی طور پر بحال کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو سفر کرنے میں سہولیات آسکے۔
ریلوے حکام نے گذشتہ ہفتے وادی میں پیر سے ریل سروس جزوی طور بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور سلسلے میں اتوار کے روز اس ٹریک پر ٹرائل رن کی گئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here