کلائی میں چوٹ کی وجہ سے راہل ٹیسٹ سیریز سے باہر

0
39

میلبورن;  ہندوستان کے بیٹس مین لوکیش راہل کو کلائی میں چوٹ لگنے کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی دو ٹیسٹوں سے باہر ہو گئے ہیں ملبورن میں پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ کے دوران راہل کو چوٹ لگ گئی۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ اطلاع دی۔ تاہم راہل پہلے دو ٹیسٹ میں نہیں کھیلے تھے اور اب انجری کی وجہ سے وہ باقی دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہے کہ “راہل کو نیٹس پر بیٹنگ کرتے وقت کلائی میں موچ آ گئی۔ انہیں صحتیاب ہونے میں کم از کم تین ہفتوں کا وقت لگے گا۔‘‘
راہل سے پہلے تیز گیند باز محمد شمی اور امیش یادو بھی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ شمی کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں امیش زخمی ہوگئے تھے۔ یہ تینوں کھلاڑی وطن واپس آئیں گے اور بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریہیبیلیشن میں رہیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here