بیروزگاری اور کسان آندولن کے سلسلے میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا

0
110

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورایک مہینے سے زیادہ عرصے سے جاری کسان آندولن کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا ہے کہ اسے کسانوں، مزدوروں، غریب اور عام آدمی کی نہیں بلکہ صنعت کار دوستوں کی فکرہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’نوجوانوں پر بے روزگاری کی مار، عوم پر مہنگائی کا ظلم، کسان پر ’دوستوں‘ والے قوانین کا حملہ، یہی ہے مودی حکومت۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ نومبر میں 35 لاکھ لوگوں کی نوکریاں چھین گئی ہیں۔ ملک میں روزگار میں کمی آئی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here