شردپوار کے خلاف کارروائی پر راہل گاندھی نے حکومت کو بنایانشانہ

0
241

نئی دہلی ،27ستمبر(یواین آئی)کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر اپوزیشن پارٹیوں کےرہنماؤں کے خلاف انتقامی جذبہ کے تحت کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ اسکے تازہ شکار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کے رہنما شردپوار ہوئے ہیں ۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ مسٹر پوار مہاراشٹر کے بڑے لیڈر ہیں اس لیے ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے عین قبل انھیں نشانہ بناکر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’ شردپوار جی تازہ مثال ہیں جو انتقامی جذبہ کے تحت کام کرنے والی حکومت کے نشانہ پر آئے ہیں ۔‘‘
سیاسی فائدہ اٹھانے کے مقصد سے ان کے خلاف مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات سے ایک ماہ قبل کارروائی کی گئی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here